تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر،اپوزیشن خواتین نے اسپیکر کو زچ کئے رکھا

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی خواتین ارکان نے نعرے بازی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو زچ کئے رکھا اور وزیر خزانہ کی تقریر میں بھی مداخلت کرتی رہیں?اپوزیشن ارکان ثمینہ خاور حیات، سیمل کامران، خدیجہ فاروقی اور قمر عامر چودھری کورس کی شکل میں بجلی چور آٹا چور چینی چور،دو روپے کی روٹی دو آنے کا لوٹا،ایک ایکڑ زمین دو لوٹے پانی واہ شہباز تیری حکمرانی، دو روپے کی روٹی سو روپے کی دال ہوگیا برا حال گاتی رہیں اپوزیشن ارکان محسن لغاری اور نجف عباس سیال بھی ان کا ساتھ دیتے رہے? ڈپٹی سپیکر رانا مشہود وزیر مال حاجی محمد اسحاق انہیں چپ کرانے میں ناکام رہے?بعض اوقات ان کا شور زیادہ ہوجاتا تو وزیر اعلی? شہباز شریف بھی وزیر خزانہ کے کسی اعلان پر ڈیسک بجاتے تو حکومتی ارکان بھی ان کا ساتھ دیتے?اپوزیشن ارکان محسن لغاری اور سیمل کامران نے اسپیکر کی سیٹ کی جانب بھی بڑھنے کی کوشش کی?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.