5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
نواز شریف کی ترک صدر عبدللہ گل سے ٹیلیفون پر گفتگو
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے ترکی کے صدر عبداللہ گل سے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں فریڈم فوٹیلا میں ہونے والے جانی نقصان پر دلی دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے? لاہور سے جاری بیان کے مطابق میاں نواز شریف نے ترک صدر کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ترک بھائیوں کے دکھ میں ان کے ساتھ کھڑی ہے?ان کا کہناتھاکہ اسرائیل نے فلسطین کوایک کھلی جیل بنا رکھا ہے اوروہاں کے غریب عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کر دیاہے،فلسطین کے ادارے اورانفرااسٹرکچر اسرائیلی جارحیت کے باعث مکمل تباہی سے دوچارہیں?انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری فلسطین کی مکمل ناکہ بندی کا سخت نوٹس لے?