5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
رائے ونڈ محل سرکاری خرچ پر بنایا گیا،سلمان تاثیر
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے پنجاب کا رڈ بھی چھین لیا ہے اور ثابت کردیا ہے کہ وہ جی ٹی روڈ پارٹی نہیں قومی پارٹی ہے ،گورنر پنجاب کا کہناتھا کہ ن لیگ کی حکومت ناکام ہوچکی ہے اگلے الیکشن میں انکے ملازم بھی انہیں ووٹ نہیں دینگے?لاہور میں بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ جلسے میں خطاب کرتے ہوئے سلمان تاثیر نے کہا کہ جب وہ بولنا شروع کرتے ہیں تو زلزلہ آجاتا ہے اور کچھ لوگ رونے لگتے ہیں،پنجاب کاسب سے بڑا مسئلہ لااینڈ آرڈر ہے جبکہ وزیر قانون کالعد م تنظیموں سے ملا ہوا?گورنر کا کہناتھا کہ سیکریٹری پراسیکیوشن رانا مقبول خود مفرورہیں جبکہ وزیر اعلی? طالبان سے کہہ رہے ہیں پنجاب میں حملہ نہ کریں باقی جہاں مرضی کریں ، گورنر پنجاب نے کہا ن لیگ والے قائداعظم کا وارث ہونے کا دعوی ? کرتے ہیں لیکن حقیقت میں ضیاالحق کی قبرپر روتے ہیں اور اسکا مشن پورا کرنے کا اعلان کرتے ہیں ? گورنر کا کہناتھا کہ رائے ونڈ میں سرکاری خرچ پر محل بنایا گیا، سات کیمپ آفس بھی سرکاری خرچ پر چل رہے ہیں، یوں لگتا ہے کہ رائے ونڈ میں روٹی بھی سرکاری خرچ پرملتی ہے ? سلمان تاثیر نے کہا ایک بھائی کہتا ہے پانچ ہزار روپے ٹیکس دیتا ہوں ، انہیں اس کی غربت دیکھ کردکھ ہوتا ہے ، انہوں نے فرزانہ راجہ سے کہا ہے کہ شریف برادران کو بی بی انکم سپورٹ پروگرام کے کچھ کارڈ دیدیں ، گورپنجاب نے مزید کہا کہ آصف زرداری2013 اور2018کے بعد بھی صدر رہیں گے ، نون لیگ کی باری جب آئے گی جب ہمارے بچے جوان ہوجائیں گے? انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے رضاکارانہ اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دیئے جبکہ نوازشریف کہتے ہیں انہیں امیر المومنین بنا دو ?