5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
خلیج میکسیکو میں تیل کا رساؤ ماحولیاتی نائن الیون ہے ،اوباما
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . . . . . . امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ خلیج میکسیکو میں تیل کا رساؤ ماحولیاتی نائن الیون ہے ?واشنگٹن میں خلیج میکسیکو میں تیل کے رساؤ کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے باراک اوباما کا کہنا تھا کہ تیل کے رساؤ کے مسئلے کو حل کرنے کے تمام اقدامات کیے جائیں گے ?صدر اوباما کا کہنا تھا کہ متاثرین کیلئے فنڈ کی ڈیل کل طے پا ئے گی،انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت مسئلے کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی?صدر نے خلیج میکسیکو میں تیل کے رساؤ سے پھیلنے والے تباہی کو ماحولیاتی نائن الیون قرار دیا?ان کا کہنا تھا کہ تیل کی رساؤ کے ذمے دار کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے گی?