تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کرغیزستان میں پھنسے تمام پاکستانیوں کی واپسی یقینی بنائیں گے،دفتر خارجہ

جنگ نیوز -
چکلالہ. . . . . .. . وزیراطلاعات قمر زمان قائرہ نے کہا ہے کہ طلبہ کی بحفاظت واپسی پر ان والدین کومبارک باد پیش کرتا ہوں جبکہ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح یہ ہے کہ پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی ممکن ہو?چکلالہ ایئر بیس پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ جاں بحق طالبعلم کے والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں?انہوں نے کہا کہ کرغیزستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے جتنے طیاروں کی ضرورت ہوگی اس کا انتظام کیا جا ئے گا?قمر زماں قائر ہ نے کہا کہ پاکستانیوں کی واپسی میں تاخیر نامکمل کاغذات کی وجہ سے ہوئی?اس موقع پر دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے کہا کہ اوش ایئر پورٹ پر مزید 113 پاکستانی موجود ہیں،پہلی ترجیح یہ ہے کہ پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی ممکن ہو?ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ طلبہ کی تعلیمی اسناد ،امتحانات کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.