5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ہالینڈ میں دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی اسکوپ نے کام شروع کر دیا
جنگ نیوز -
ہیگ…فارن ڈیسک… ہالینڈ میں دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی اسکوپ نے کام شروع کردیا?فرانسیسیخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہالینڈ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیلی اسکوپ میںLOFAR ’ لوفار‘25 ہزار انٹینوں پر مشتمل ہے? یہ ایسن کے ڈچ ٹاو?ن میں نصب کی گئی ہے? یہ دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی اسکوپ ہوگی جو تمام انٹینوں کی مدد سے سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ بن جائے گی جس کا قطر ایک ہزار کلومیٹر ہو گا?اس ٹیلی اسکوپ سے حاصل ہونے والا ڈیٹا Groningen یونی ورسٹی کے سپر کمپیوٹر پر دیکھا جائے گا اور پھر وہاں سے ادارے کو بھیجا جائے گا?