5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
مہنگے ترین موبائل فون کیلئے آسکر ایوارڈ یافتہ سے رنگ ٹون کی کمپوزنگ
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…انٹرنیشنل مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے باعث ٹیکنالوجی کی دنیا سے وابستہ کمپنیاں بھی اپنی مصنو عات کی تشہیر اور انہیں مارکیٹ میں متعارف کرانے کے لیے اب جدید اور منفرد طریقہ اختیار کررہی ہیں?حال ہی میں ایک مشہور موبائل فون کمپنی نے اپنا مہنگا ترین موبائل Vertu متعارف کروایا ہے جو نیلم،پلاٹینم اور یاقوتِ نارنجی سے تیار کیا گیا ہے? 70ہزار ڈالرکے اس نئے موبائل فون کے لیے آسکر ایوارڈ یافتہ کمپوزرDario Marianeli سے خاص اور منفرد رنگ ٹون کمپوز کروائی گئی ہے?واضح رہے کہ Dario Marianeliکو2007میں فلم Atonementکے لیے ان کی کمپوزیشن پر آسکر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے?