5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فٹ بال ورلڈ کپ میں آج 3 میچ : برازیل شمالی کوریا سے پنجہ آزمائی کریگا
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ …جنوبی افریقا میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے ، کروڑوں عوام کی فیورٹ برازیل کی ٹیم آج شمالی کوریا جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کا مقابلہ ڈروگبا کی آئیوری کوسٹ سے ہوگا ? فٹبال ورلڈ کپ میں آج گروپ ایف میں نیوزی لینڈ اور سلواکیا کی ٹیموں کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیموں کو اس گروپ کی کمزور ٹیم تصور کیا جاتاہے اور اس میچ میں دونوں کی کوشش ہوگی کہ فتح حاصل کرکے اگلے میچ میں اٹلی اور پیراگوائے کیخلاف اپ سیٹ کی کوشش کی جائے ? شام ساڑھے سات بجے پورٹ ایلزبتھ میں پرتگال اور آئیوری کوسٹ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی? پرتگال کی ٹیم اس میچ میں نانی کی خدمات سے محروم ہوگی تاہم کرسٹیانو رونالڈو توجہ کا مرکز ہوں گے ? دوسری جانب آئیوری کوسٹ کی تمام نظریں ڈروگبا کی فٹنس رپورٹ پر ہوگی، جن کی میچ میں شرکت کا فیصلہ سو فیصد فٹنس سے مشروط ہے ? آج تیسرا میچ جوہانسبرگ میں فیورٹ برازیل کا مقابلہ ایشین ٹیم شمالی کوریا سے ہوگا ? اس میچ میں برازیل کی ٹیم بلاشبہ کامیابی کیلئے فیورٹ ہے?