5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
وزارت خزانہ کو سی جی ٹی پر اسٹاک مارکیٹس کی بے چینی دور کرنے کی ہدایت
جنگ نیوز -
کراچی …صدر آصف علی زرداری نے وزارت خزانہ کو اسٹاک مارکیٹس میں پائی جانی والی بے چینی دور کرنے اور انھیں تفصیلات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی? اسٹاک مارکیٹ پر کیپٹل گینز ٹیکس کا نفاذ اور اس پر عمل درآمد یکم جولائی کے بجائے فوری کرنے کی اطلاعات پر مارکیٹ میں سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی جا رہی ہے? صدر نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کر کے بدھ کو انھیں تفصیلات سے آگاہ کریں? دوسری جانب کراچی اسٹاک ایکس چینج کا وفد 16 جون بروز بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن وہاب سے ملاقات کررہا ہے ہیں ،جس کے بعد وفد کی وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے بھی ملاقات متوقع ہے?ماہرین کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کسی بھی شعبے میں جب بھی ٹیکس کا نفاذ کیا جاتا ہے تو اس پر عمل درآمد مالی سال کے آغاز یعنی یکم جولائی سے ہی ہوتا ہے?