5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ن لیگ کے نااہل ایم پی اے رضوان گل کی اپیل جرمانے کے ساتھ خارج
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے سرگودھا سے مسلم لیگ نون کے نااہل ایم پی اے رضوان گل کی اپیل کو جرمانے کے ساتھ خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کیخلاف فوج داری مقدمہ درج کرانے کا بھی حکم دیا ہے?چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پی پی34 کے سابق ایم پی اے رضوان گل کی اپیل پر سماعت کی ?اس اپیل میں لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں رضوان گل کو جعلی تعلیمی ڈگری پر نااہل قرار دیا گیا? عدالت نے رضوان گل پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے اس کی اپیل خارج کردی اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ وہ جعلی دستاویز دینے اور پھر اس کو سچ ثابت کرنے کا اصرار کرنے پر رضوان گل کے خلاف فوج داری مقدمہ درج کرائے?