5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
تعلیمی حقوق کا بل پیش کرنے پر بھارتی وزیرِ اعظم کیلئے یادگاری تحفہ
جنگ نیوز -
حیدر آباد…سی ایم ڈی…بھارتی شہرحیدر آباد سے تعلق رکھنے والے معاشرتی علوم کے استاد50سالہSrinivasa Acharyaنے 6سے14سال کے بچوں کے لیے تعلیم کو بنیادی حق بنانے کا تاریخی بل پیش کرنے پر بھارتی وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کو یادگاری تحفہ پیش کریں گے?2010میں منظور کیا گیا بنیادی تعلیم کے حقوق کا یہ بل پچھلے دس سالوں سے غیر ضروری تعطل کا شکار تھا?اس بل کو پیش کرکے منظور کروانے پر بھارتی وزیرِ اعظم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیےAcharyaنے اپنے دو آرٹسٹ ساتھیوں کی مدد سے ایک16فٹ بڑا اور 40کلو گرام وزنی پیتل کا قلم تیار کیا ہے?Acharya یہ قلم تمام بھارتیوں کی طرف سے بھارتی وزیرِ اعظم کو ان کے اس تاریخی بل پاس کرنے پر تحفتاً اور خراجِ عقیدت کے طور پر پیش کریں گے?اس قلم کو تیار کرنے کے لیے Acharya نے5فروری سے کام کا آغاز کیا جو 29مارچ کو 448گھنٹوں کی محنت کے بعد مکمل ہوا اور اس پرڈھائی لاکھ روپے لاگت آئی?