تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

امریکانے پاک چین سول جوہری معاہدے کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا

جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکی انتظامیہ نے پاک چین سول جوہری معاہدے کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا،امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کو جوہری تعاون سے قبل نیوکلیئرسپلائرگروپ سے منظوری لینا ہوگی?امریکی خبرایجنسی کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے سے متعلق آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ میں نیوکلیئرسپلائر گروپ کے اجلاس میں غور کیا جائیگا? امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین کو پاکستان کے ساتھ جوہری تعاون کیلئے نیوکلیئرسپلائرگروپ سے متفقہ منظوری لینا ہوگی?خبرایجنسی کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کے تحت چین پاکستان کو دو جوہری ری ایکٹر فراہم کرے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.