تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کرغزستان فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 7سو تک ہو سکتی ہے،رپورٹ

جنگ نیوز -
ماسکو…فارن ڈیسک…کرغزستان میں نسلی فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 138 ہو گئی ہے جبکہ انٹر فیکس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ تعداد700تک بڑھ سکتی ہے? روسی خبر رساں ادارے نے ملک کی وزارت صحت کے اعدادو شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ او ش اور جلال آباد میں دو نسلی گروپوں کر غیز اور ازبک کے1750افراد زخمی ہیں? ازبکستان اور کر غستان کے درمیان سرحد کو بند کر دیا گیا ہے اس سرحد پر قائم کاروں ?مارکیٹ،دکانوں اور رہائشی علاقوں کو آگ لگا دی گئی اور لوٹ مار کی گئی? کر غستان میں کرغیز اور ازبک رہنما مزاکرات پر راضی ہو گئے ہیں?اجتماعی سلامتی کے معاہدے سی ایس ٹی او کی تنظیم کے حکام بھی کر غستان میں بحران،امن کی ممکنہ بحالی کے حل کے راستے تلاش کر رہے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.