تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اوش میں 4 دن بھوکے پیاسے ہاسٹل میں قیدر ہے، طلبہ کے تاثرات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…کرغیزستان کے شورش زدہ علاقے اوش سے پہلا سی ون30 میں وطن واپس پہنچنے والے طالبعلموں کا کہنا ہے کہ اوش میں صورتحال کافی گھمبیر ہے?چکلالہ ایئربیس راولپنڈی پہنچنے والے ایک سو چھتیس پاکستانیوں میں زیادہ تر طلبا اورطالبات شامل ہیں?طلبا کا کہنا ہے کہ کرغیزستان میں صورت حال کافی خراب ہے اور سڑکوں پر لاشیں بکھری پڑی تھیں?طلبہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرغیزستان کا سرکاری میڈیا مرنے والوں کی تعداد صحیح نہیں بتا رہا? انہوں نے کہا کہ تعلیم تو متاثر ہوئی ہے لیکن وہاں رہتے تو مر جاتے?طالب علموں نے اپنی وطن واپسی کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی ? ایک طالبہ نے بتایا کہ وطن واپسی کیلئے ائیرپورٹ آتے ہوئے ان کی بسوں پر فائرنگ بھی کی گئی?انہوں نے بتایا کہ وہ چار دن بھوکے پیاسے ہاسٹل کے کمروں میں قیدر ہے،آج صبح آٹھ بجے اسلام آباد سے جانے والے ایک اور خصوصی طیارہ کرغیزستان کے شورش زدہ علاقے اوش پہنچ گیا ہے جو فسادات میں جاں بحق ہونے والے طالب علم علی رضا کی میت اور باقی پاکستانیوں کو لے کر شام تک وطن واپس پہنچ جائے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.