5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بھارتی گجرات: باراتیوں سے بھراٹرک الٹ گیا، 16افراد ہلاک
جنگ نیوز -
گجرات …بھارتی ریاست مغربی گجرات میں ٹریفک حادثے میں 16 افراد ہلاک اور72 زخمی ہوگئے?پولیس حکام کے مطابق حادثہ اس وقت ہوا جب باراتیوں سے بھرامنی ٹرک الٹ گیا?حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں 11بچے بھی شامل ہیں? انہوں نے بتایا کہ ٹرک اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر الٹ گیا? حادثے کے نتیجے میں 8افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ، جبکہ دیگر اسپتال میں چل بسے، زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے ، جہاں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے? حادثے کے بعد منی ٹرک کا ڈرائیور لاپتہ ہے?ذرائع کے مطابق بھارت میں ٹریفکحادثات میں سالانہ ایک لاکھ افراد ہلاک ہوتے ہیں?