5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سڈنی: چھوٹاطیارہ اسکول کے باہر گرکر تباہ، 6افراد زخمی
جنگ نیوز -
سڈنی …آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک چھوٹا طیارہ آگ لگنے کے بعد ایک پرائمری اسکول کے باہر گر گیا? طیارہ سڈنی کے ایک پرائمری اسکول کے باہر گرا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے تاہم اسکول کی عمارت کو نقصان نہیں پہنچا? طیارے کے گرنے سے چھ افراد زخمی ہوگئے?حادثے کے وقت طیارے میں دو مسافر سوارتھے جن میں سے ایک موقع پر ہی ہلاک ہوگیا?طیارہ پرواز کے دوران بجلی کے تاروں میں پھنس گیا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی?وہ تار توڑتے ہوئے ایک گھر کے لان میں گرپڑا ?بجلی کے تار ٹوٹنے سے کئی سو گھر کی بجلی منقطع ہوگئی?عینی شاہدین کے مطابق پائلٹ طیارہ اتارنے کی کوشش کررہا تھا جب حادثہ پیش آیا ?