5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سیلین ڈیون کا جدید محل جس میں واٹر پارک بھی موجود ہے
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…فلم ٹائیٹینک کے گانے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی امریکی گلوکارہ سیلین ڈیون کا گھر کسی جدید محل سے کم نہیں? حال ہی میں انٹرنیٹ پر سیلین ڈیون کے مینشن کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جس میں ایک چھوٹا ساواٹر پارک بھی موجود ہے?سیلین کو تیراکی کا کس قدر شوق ہے اس کا اندازہ ان کے گھر کو دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے جہاں دو بڑے سوئمنگ پول ، دو واٹر سائیڈز اور ایک مصنوئی نہر بھی بنائی گئی ہے جن میں ہر سال ساڑھے6 ملین گیلن پانی تبدیل کیا جاتا ہے? ساڑھے 9 ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے پر محیط یہ جدیدو عالیشا ن محل 20 ملین امریکی ڈالرمالیت کا حامل ہے?