5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایشیا کپ: افتتاحی میچ میں سری لنکا کا پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
جنگ نیوز -
دمبولا…ایشیاء کپ کا افتتاحی میچ آج پاکستان اور دفاعی چمپئن سری لنکا کے درمیان کھیلا جارہا ہے? سری لنکا کے شہر دمبولا میں رنگیری اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے? سنگا کارا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ ایشیائی عوام کیلئے بہت اہم ہے? زمبابوے میں سہ ملکی سیریز میں جیت کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال ہائی ہے اور وہ پراعتماد اور پرامید ہیں? ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں مہاروف اور مالنگا کی واپسی ہوئی ہے? دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹاس ہمیشہ ففٹی ففٹی ہوتا ہے، اگر آپ مضبوط ہوں تو اس سے فرق نہیں پڑتا?انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم متحد اور پرعزم ہے، ٹیم میں شعیب ملک اور شعیب اختر کی واپسی ہوئی ہے? ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ کپتانی کے ساتھ ساتھ زیادہ ذمہ داری اور زیادہ پریشر سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں?