5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی میں کشیدگی، فائرنگ سے نوجوان زخمی، مظاہرے اور احتجاج
جنگ نیوز -
کراچی…جنگ نیوز… کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد مختلف علاقوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ غریب آباد میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا ? فائرنگ سے نوجوان کے زخمی ہونیکے خلاف مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر ٹائر جلائے اور غریب آباد سے حسن اسکوائر تک ٹریفک بلاک کردی? پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی?شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے گلستان جوہر،مبینہ ٹاو?ن،رضویہ سوسائٹی ،غریب آباد اور انچولی میں حالات کشیدہ ہیں?دوسری جانب ڈپٹی جیلر اسحق میو کی ہلاکت کے بعد جیل اسٹاف نے قیدیوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا،قیدیوں کو پیش نہ کرنے کی وجہ سے ضمانت پر رہائی کے منتظر قیدیوں اور ملاقاتیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا?