5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر چار روپے فی کلو گرام کا اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی …ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر چار روپے فی کلو گرام کا اضافہ کر دیا گیا ہے، یوں گھریلو سلنڈر کی قیمت45 اور کمرشل کی قیمت190 روپے بڑھ گئی ہے?ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکھر کے مطابق تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے گیس قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے سے اب کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت82 روپے، لاہور میں 85 ، پشاور89، مری، فاٹا، گلگت بلتستان میں95 روپے ہو گی، گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں یہ پانچواں اضافہ ہے،پہلا اضافہ انتیس مئی کو کیا گیا تھا?