5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فٹبال کپ:بنگلہ دیش میں فیکٹریوں کو 5 گھنٹے کام بند کرنے کی ہدایات
جنگ نیوز -
ڈھاکا…سی ایم ڈی…ورلڈ کپ فیور نے صرف ملکوں کے عوام کو ہی متاثر نہیں کیا بلکہ کچھ ممالک کی حکومتوں نے بھی عالمی ورلڈ کپ کے باعث نئے احکامات صادر کئے ہیں? بنگلہ دیش کی حکومت نے بھی FIFA ورلڈ کپ کھیلوں کی بلا تعطل نشریات کے لئے نئے احکامات جاری کئے ہیں جن کے مطابق تمام فیکٹریوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ شام کے وقت5 گھنٹوں کے لئے اپنا کام بند کردیں تاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جاسکے اور عوام کسی پریشانی کے بغیر فٹبال ورلڈ کپ کی نشریات سے محظوظ ہوسکیں?