5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
گوادر : طوفانی بارشوں کے بعد تیرہویں روز بھی امدادی کارروائیاں جاری
جنگ نیوز -
گوادر…گوادر میں طوفانی بارشوں کے بعد تیرہویں روز بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، کئی علاقوں میں اب تک بارش کا پانی جمع ہے جس سے وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں?صوبائی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پانچ ہزار روپے فی کس کی فوری امداد متاثرین میں تقسیم تو کی جارہی ہے مگر کوئی منظم طریقہ کار نہیں ہے?اس وجہ سے متعدد متاثرین امداد سے محروم ہیں ? کئی علاقوں میں ماہی گیری سے متعلق سرگرمیاں اب تک مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی ہیں?بارش کا پانی اب تک رہائشی علاقوں میں جمع ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں? سرکاری و نجی اسپتالوں اور مختلف میڈیکل کیمپوں میں مریضوں کی بڑی تعداد لائی جارہی ہے?