5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
گرفتاری کا خوف، اسرائیلی وزیرِ دفاع بارک کا دورہ فرانس منسوخ
جنگ نیوز -
پیرس…سی ایم ڈی…غزہ امداد لے جانے والے فیڈم فلوٹیلا نامی امدادی قافلے پر حملے نے جہاں دنیا بھر کے سامنے اسرائیل کامسخ چہرہ پیش کردیا وہیں اس قافلے میں شامل ممالک نے ناصرف بھر پور احتجاج کیا بلکہ اس حملے کی تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کردیا ہے?حال ہی میں فرانس کی جانب سے بھی اس قافلے پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ اس میں شامل فرانسیسی شہریوں نے اسرائیلی وزیرِ دفاع کی گرفتاری کا مطالبہ بھی پیش کردیا ہے?اس مطالبے کے سامنے آتے ہی اسرائیلی وزیرِ دفاع کے پسینے چھوٹ گئے ہیں اور انہوں نے اگلے چند دنوں میں اپنا متوقع پیرس کا دورہ منسوخ کرنے کا علان کردیا ہے?ایہود بارک پیرس میں جاری بین الاقوامی ہتھیاروں کی نمائش میں اسرائیل کے اسٹینڈ کا افتتاح اور فرانس کی دفاعی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرنے والے تھے لیکن وہاں پہنچنے پر گرفتاری کے ڈر سے انہوں نے اپنا یہ پروگرام منسوخ کردیا ہے? واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل فریڈم فلوٹیلا نامی امدادی قافلے پر اسرائیلی فوج کے حملے سے کئی نہتے اور بے گناہ افراد مارے گئے تھے جسکے بعد دنیا بھر سے اس کے خلاف تنقید اور تحقیقات کے مطالبوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے?