تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور ہائی کورٹ:ایوان صدر میں ہونیوالی سرگرمیوں کی تفصیلات طلب

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجازاحمد چوہدری کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی فل بنچ نے صدر آصف زرداری کے حوالے سے وہ تمام مواد عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جس سے ثابت ہوسکے کہ آصف زرداری نے صدر مملکت کے ساتھ پیپلزپارٹی کے شریک سربراہ کے طورپرایوان صدر کوغیرقانونی طورپر استعمال کیاہے? صدر مملکت کے دوعہدوں کے خلاف دائردرخواستوں پر درخواست گزار اے کے ڈوگرایڈووکیٹ کوعدالت نے ہدایت کی کہ وہ مواد کے ذریعے ثابت کریں کہ ایوان صدروفاق کی علامت نہیں رہابلکہ ایک مخصوص جماعت کا مرکز بناہواہے? اے کے ڈوگرنے اپنے دلائل میں کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کو روکنا عدلیہ کا فرض ہے جبکہ آصف علی زرداری صدر پاکستان ہونے کے باوجود ایوان صدر کوسیاسی سرگرمیوں کیلئے استعما ل کررہے ہیں جس سے وہ وفاق کی علامت نہیں رہے? ان کایہ اقدام آئین کے منافی ہے جوآرٹیکل سکس کے تحت بھی آسکتاہے?انہوں نے کہا کہ اعلی? عدالتیں فیصلہ دے چکی ہیں کہ آمروں کوجائز قراردینے والے جج بھی آمروں کے ساتھی اور آلہ کارہوتے ہیں جس پر بنچ کے سربراہ جسٹس اعجازچوہدری نے کہا کہ صرف جج ہی نہیں اگر سیاستدان بھی غاصبوں کو ساتھ نہ دیں توملک میں آمریت نہیں آسکتی?عدالت نے بعد ازاں سماعت21جون تک ملتوی کردی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.