5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات روکنے کیلئے علما ء کردار اداکریں ، وزیر داخلہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینیٹ اجلاس کے دوران کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات زیر بحث رہے، وزیرداخلہ رحمان ملک نے ایوان کو بتایا کہ کراچی میں لسانی فسادات میں ناکامی کے بعد فرقہ وارانہ فساد کروانے کی کوشش کی گئی ہے ?سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ جان محمد جمالی کی زیر صدارت شروع ہوا تو پیپلز پارٹی کے صفدر عباسی نے کہا کہ لیاری میں حالات بہت خراب ہیں وہاں راکٹ فائر کئے جا رہے ہیں اورا سٹریٹ فائٹنگ ہو رہی ہے?مسلم لیگ ہم خیال کے سلیم سیف اللہ نے کہا کہ بتایا جائے کہ کراچی کی ٹارگٹ کلنگ میں کون ملوث ہے اور اب تک کتنے قاتل پکڑے گئے ہیں ؟ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ سندھ اورکراچی کو معاشی اور سیاسی طور پرغیر مستحکم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے? قائد ایوان نیئر بخاری نے کہا کہ حکومت نے کراچی کے واقعات کا نوٹس لیا ہے اورامن قائم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں?ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے وزیرداخلہ کوایوان میں آکر جامع بریفنگ دینے کی رولنگ دی تو رحمان ملک نے ایوان کو بتایا کہ لیاری میں2 گروپوں کے درمیان گینگ وار ہے، وہاں کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا اوراب صورت حال قابو میں ہے، انہوں نے علما سے اپیل کی کہ وہ حالات بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کریں? بعد میں سینیٹ کا اجلاس کل تک ملتوی کر دیا گیا ?