5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
قومی اسمبلی: کالاباغ ڈیم پر بحث کے دوران گرما گرمی، ایوان میں شورشرابہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آج قومی اسمبلی میں متروک وقف املاک بورڈ کے اراضی اسکینڈل کا معاملہ زیر بحث رہا،جبکہ مسلم لیگ کے ارکان کی جانب سے کالاباغ ڈیم کی حمایت میں بولنے پر شرابے کی وجہ سے ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرتا رہا ? قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو پیپلز پارٹی کے اقلیتی رکن کشن چند پروانی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ اقلیتوں کو ملازمتوں میں5 فیصد کوٹہ دینے پرعمل نہیں ہورہا?انہوں نے متروک وقف املاک بورڈ کے اسکینڈل کی جوڈیشل تحقیقات نہ ہونے کیخلاف ایوان سے واک آؤٹ بھی کیا?وفاقی وزیراقلیتی امور شہباز بھٹی نے کہا کہ وقف املاک بورڈ کے خلاف شکایات کا نوٹس لیا جائیگا اور اقلیتی عبادت گاہوں کا مکمل تحفظ ہوگا?انہوں نے بتایا کہ اقلیتوں کے خلاف امتیازی قوانین ختم کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے? مسلم لیگ ق کی بشری? رحمان نے کالا باغ ڈیم کی حمایت میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اس کی تعمیر ناگزیر ہے? اس پر ایوان میں موجود اے این پی اور سندھ کے ارکان اسمبلی نے احتجاج کرتے ہوئے شورشرابا بھی کیا جب کہ مسلم لیگ ن اور ق کے ارکان ڈیم کے حق میں بولتے رہے?