5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کرغیزستان سے 195چینی شہری وطن واپس پہنچ گئے
جنگ نیوز -
بیجنگ …کر غزستان میں فسادات شروع ہو نے کے بعد وہاں رہنے والے غیر ملکی اپنے وطن واپس جانے کی کو شش کر رہے ہیں اسی سلسلے مین چین کے195 شہری واپس وطن پہنچے ?کر غزستان سے چینی با سندوں کو وطن واپس لا نے کیلئے2 طیارے کر غزستان روانہ کیے گئے جس میں سے پہلا طیارہ195 چینی با شندوں کو لیکر چین پہنچ گیا ہے ?چینی وزارت خارجہ کے مطابق جنو بی کر غزستان میں1 ہزارچینی باشندے موجود ہیں جن میں سے600 افراد نے چینی حکومت سے گزارش کی تھی کہ انھیں واپس وطن بلا یا جا ئے ?مزید2 طیاروں کے ذریعے باقی چینی باشندوں کو واپس لایا جا ئے گا ?