5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور ہائی کورٹ میں فیس بک کے خلاف مقدمے کی سماعت
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور پولیس نے ہائی کورٹ کا آگاہ کیاہے کہ توہین آمیز خاکوں کے معاملے پر سوشل ویب سائٹ فیس بک کے مالکان کے خلاف توہین رسالت کے الزام میں مقدمہ درج کرکے اسے سربمہر کردیا گیا ہے?عدالت کو بتایاگیاکہ عدالتی احکامات پرعمل درآمد کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے اقوام متحدہ میں اپنے مستقل مندوب کو خط لکھ دیاہے کہ وہ اس معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور اسلامی ممالک کی تنظیم میں قراردادیں پیش کریں?عدالت کے روبرو توہین آمیز خاکوں کے معاملہ پر فیس بک کوبند کرنے کیلئے اسلامک لائرزفورم اوراظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواستیں دائر کی تھیں? ڈائریکٹر ٹیلی کام اتھارٹی نے عدالت کوبتایاکہ حکومت نے ایک ایسی جامع پالیسی تیار کی ہے کہ جس کے تحت انٹرنیٹ پر اس قسم کے گستاخانہ اورتوہین آمیز مواد کو کنٹرول کیاجاسکے گا?عدالت نے مزید کارروائی 9جولائی تک ملتوی کردی ?