5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
خلیج میکسیکو سے تیل کا رساؤ، امریکا اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکا اور برطانیہ گذشتہ نو سالوں سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم اتحادی ہیں،تاہم اب ان اتحادیوں کے درمیان خلیج میکسیکو میں پچھلے56 روز سے تیل کے اخراج کے معاملہ پر کشیدگی پیدا ہورہی ہے?تیل کے امریکی صدر باراک اوباما نے تیل کے اخراج کو 9/11 کے دہشت گردی کے واقع سے تشبیہ دی ہے? خلیج میکسیکو کا دورہ کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ اب وہ اس تیل کے اخراج کی ذمہ دار برطانوی کمپنی کے ساتھ سختی کریں گے?انہوں نے کہا کہ جیسے کہ نائن الیون کے بعد امریکا نے اپنی خارجہ پالیسی کو تبدیل کیا تھا اسی طرح تیل کے اس اخراج کے بعد اب امریکا توانائی اور ماحولیات کے بارے میں اپنے سوچنے کا انداز تبدیل کرے گا?انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کی صدارت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہوگا کہ وہ اس مسئلے سے کیا سبق حاصل کرتے ہیں?ذرائع کے مطابق صدر اوباما برطانوی تیل کمپنی برٹش پٹرولیم پر زور ڈالیں گے کہ وہ ان تمام افراد اور کمپنیوں کو کمپن سیشن دیں جن کو تیل کے اخراج سے مالی نقصان ہورہا ہے?ذرائع کے مطابق صدر اوباما بدھ کو واشنگٹن میں بی پی کمپنی کے سینئر حکام سے ملاقات کریں گے?