5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
رنگ روڈ پر مزید کام نہیں ہو گا،صرف شمالی حصہ مکمل کیا جائیگا،تنویر کائرہ
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے وزیر خزانہ تنویر اشرف کائرہ کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ کا ناردرن حصہ جلد مکمل ہو جائے گا،جبکہ رنگ روڈ کاباقی منصوبہ بند کر دیا گیا ہے یہ سابقہ حکومت کا25ارب روپے کا منصوبہ تھا جو موجودہ بجٹ میں نہیں رکھا گیااور پہلی بار سپلیمنٹری گرانٹس پر پابندی لگا دی گئی ہے? وزیرخزانہ پنجاب تنویر اشرف کائرہ نے لاہور میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں بتایا کہ رنگ روڈ پر مزید کام نہیں ہو گا ناردرن حصے کو مکمل کیا جائے گا جس پر4 ارب روپے لگیں گے?سدرن حصے پر کام بند کردیا گیا ہے? تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ سستی روٹی اسکیم میں گھپلے روکنے کیلئے اتھارٹی بنا دی گئی ہے حکومت پنجاب کو اٹھارویں ترمیم کے تحت26 محکمے پنجاب کو ملیں گے?انھوں نے کہا کہ زرعی اور ایکسائز ٹیکس کا ہدف پورا نہیں ہو سکا ? صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ3 ارب روپے سے لاہور راولپنڈی اورملتان میں لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر بنائے جا رہے ہیں?انھوں نے کہا کہ سڑ کوں بلڈنگز کی تعمیر میں گھپلے روکنے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے?