تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عطاآباد: سرکاری سطح پر کشتی سروس آج بحال کردی جائے گی

جنگ نیوز -
ہنزہ …ہنزہ میں موسم بدستور سرد ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عطا آباد جھیل میں پانی کی سطح میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی ?خراب موسم کی و کشتی سروس ایک ماہ بعد آج بحال کردی جائے گی جہ سے ہیلی کاپٹر سروس آج بھی معطل ہے ?عطا آباد جھیل میں پانی کی آمد چھ ہزار پانچ سو کیوسک ہے اور اخراج بھی تقریباً اتنا ہی ہے ? توقع ہے سرکاری طور پر کشتی سروس ایک ماہ بعد آج بحال کردی جائے گی تاکہ متاثرین تک امدادی سامان پہنچایا جاسکے ? گوجال ، شش کٹ ،گلمت اور پھسو میں لوگ اپنے طور پر لشتیاں چلارہے ہیں ? پچیس ہزار کی آبادی والے علاقے گوجال کا ملک بھر سے زمینی رابطہ چار جنوری سے منقطع ہے اور یہاں کے لوگوں کی آمد و رفت کشتی سروس یا ہیلی کاپٹر سروس سے ہی ممکن ہے ?اب بھی ضلع ہنزہ نگر کے ہیڈ کوارٹر علی آباد میں تقریباً دو سو مسافر گوجال جانے کے منتظر ہیں?ادھر چھ ماہ قبل سانحہ عطا آباد میں جاں بحق ہونے والے جن چار افراد کی لاشیں اب تک نہیں ملی تھیں ان میں سے ایک شخص کی لاش جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہونے کے بعد چھہلت کے مقام سے مل گئی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.