تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی کے مختلف علاقوں میں کشیدگی،فائرنگ سے بچہ زخمی، جلاؤ گھیراؤ

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے غریب آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،جس کی زد میں آتے ہوئے12 سالہ بچہ زخمی ہوگیا،جس کے باعث علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی?پولیس کے مطابق غریب آباد کے علاقے میں بندھانی چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،جس کی زد میں آتے ہوئے12 سالہ احسن ولد ادریس زخمی ہوگیا،جس کے باعث علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور اسلحہ بردار افراد کی جانب سے دکانیں بھی بند کروادی گئی اور مشتعل افراد کی جانب سے مسافر بس کو آگ لگا دی گئی،جس کے بعد متاثرہ علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی،جس کے باعث دو گھنٹے تک ٹریفک معطل رہا،تاہم پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقعے پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کرلیا،،تاہم متاثرہ علاقوں میں دکانیں تاحال بند ہیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.