تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

چھ سالہ بھارتی بچہ سمجھوتہ ایکسپریس میں غلطی سے پاکستان پہنچ گیا

جنگ نیوز -
لاہور…چھ سالہ بھارتی بچہ رجت سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بلا پاسپورٹ،ویزا پاکستان پہنچ گیا جسے واپس بھارت کے حوالے کرنے کیلئے رینجرز نے بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس سے رابطہ کرلیا?پیر کے روز سمجھوتہ ایکسپریس جب واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچی تورینجرزحکام کو چھ سالہ بھارتی بچہ روتے ہوئے نظرآیا جس سے بات کرنے کے بعد معلوم ہواکہ وہ غلطی سے پاکستان آ گیاہے?بچے نے اپنانام رجت والد کا نام پریم کمار اوروالدہ کانام کزما کماری بتایا?بچے کا کہناتھا کہ اس کے والدین فوت ہوچکے ہیں اوروہ اسٹیشن پر ہی کھاتااورسوتا ہے?اس نے بتایاکہ وہ سجن پوربریلی کا رہایشی ہے?واہگہ بارڈر کے ونگ کمانڈر کرنل شیرجان نے بتایاکہ انہوں نے بچے کے کوائف سے بھارتی حکام کوآگاہ کردیاہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.