تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اسٹیل ملز کرپشن کیس: ملزم عتیق الرحمن کی درخواست ضمانت مسترد

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے اسٹیل ملز کرپشن کیس میں ملوث ملزم عتیق الرحمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اسٹیل ملز کی کینٹین ٹھیکوں کے مقدمہ میں ملزم عتیق الرحمن کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ، بنچ کے رکن جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے اسٹیل ملز کیس کی تحقیقات میں ایف آئی اے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ریمارکس میں کہا کہ ایف آئی اے ، آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے ?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.