تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کالعدم جماعتوں کو دوسرے نام سے کام کی اجازت نہ دی جائے، وزارت ِ داخلہ

جنگ نیوز -
کراچی …آغا خالد…وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ سمیت چاروں صوبائی حکومتوں کو بھیجے گئے مراسلے میں سختی کے ساتھ تنبیہ کی ہے کہ کالعدم مذہبی جماعتوں، تنظیموں اور رفاہی اداروں کو کسی دوسرے نام سے کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے اور ان کے گرفتار کارکنوں کی جیلوں سے رہائی کو بھی ناممکن بنا دیا جائے? وفاقی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی فہرست کے مطابق 22 مذہبی جماعتوں اور گروپوں کے علاوہ 3 رفاہی تنظیموں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے کارکنوں پر خاص نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے ?رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان مذہبی اور لسانی جماعتوں کے تینوں صوبوں میں پانچ ہزار سے زائد کارکن فعال ہیں جن کی اکثریت مالی معاملات میں ان تنظیموں کی معاونت کرتی ہے یا پھر انہیں مختلف معاملات میں اخلاقی حمایت فراہم کرتی ہے جبکہ ان تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ڈیڑھ سے دو ہزار تربیت یافتہ دہشت گرد غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، پنجاب میں تخریب کاری اور دہشت گردی اور بلوچستان میں غیربلوچوں کے قتل، بم دھماکوں اور دیگر ملک دشمن سرگرمیوں میں شامل ہیں اور انہی ڈیڑھ سے دو ہزار دہشت گردوں کی وجہ سے تینوں صوبوں میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہو رہی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.