تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

آئی جی خیبر پختونخوا نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختون خواہ کے انسپکٹر جنرل پولیس ملک نوید خان نے اپنے محکمے اور خود کو رضاکارانہ طور پر احتساب کے لئے پیش کیا ہے?صوبائی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو ایک خط میں آئی جی پی ملک نوید نے کہا کہ خیبر پختون خوا پولیس کے لئے خریداری قواعدو ضوابط اور میعار کے مطابق ہوئی ہیں? خریداری سے متعلق کمیٹیوں کی سفارشات پر عمل کیا گیا ہے? انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ پہلے ہی محکمہ پولیس میں مبینہ خورد برد کے خلاف درخواست مسترد کر چکی ہے? ملک نوید نے خط میں لکھا ہے کہ اس کے باوجود وہ نہ صرف خود کو احتساب کے لئے پیش کرتے ہیں بلکہ جن کمیٹیوں کی سفارش پر سامان خریدا گیا ان کی بھی غیر جانبدارانہ انکوائری کروانے کے لئے تیار ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.