5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کوئٹہ میں کانگو وائر س کے ایک اور مریض کا انکشاف
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ میں کانگو وائرس کے ایک اور مریض کا انکشاف مریض کو فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں داخل کردیا گیا? ہسپتال ذرائع کے مطابق ژوب سے تعلق رکھنے والے سترہ سالہ نوجوان ولی خان کو کانگو وائرس کے حملہ کے باعث کوئٹہ لایا گیا ہے جس کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید چیک اپ کیلئے کانگو وارڈ میں داخل کر لیاہے جس کے چیک اپ کے بعد اسے مزید طبی امداد فراہم کی جائے گی? ڈاکٹر آدم خان نے بتایاکہ کانگو وارڈ میں پہلے سے ہی دو مریض زیرعلاج ہیں?