5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اسرائیل نے غزہ حملے کے بعد مزید 83فلسطینیوں کو شہید کیا، رپورٹ
جنگ نیوز -
غزہ …انسانی حقوق کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق دسمبر2008 میں غزہ آپریشن کے بعد سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں83 فلسطینی جاں بحق ہوئے ?فلسطینی اراضی میں انسانی حقوق سے متعلق اسرائیلی مرکز بیت سیلیم نے اپنی سالانہ رپورٹ میں جنوری2009سے اپریل2010تک کا جائزہ لیا ہے غزہ میں اسرائیلی آپریشن کاسٹ لیڈ کے بعد سے ان16 ماہ کے دوران اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے20کم عمر سمیت83 فلسطینیوں کو ہلاک کیا ? اسرائیلی حکام نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں92گھروں کو منہدم کیا ، اس کے نتیجے میں 317 فلسطینی بے گھر ہوگئے ?