5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایشیا کپ: افتتاحی میچ میں سری لنکا کا پاکستان کو فتح کیلئے243رنز کا ہدف
جنگ نیوز -
دمبولا…ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چمپئن سری لنکا نے پاکستان کو میچ میں فتح کے لئے 243رنز کا ہدف دیا ہے? سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ50اوورز میں9وکٹ کے نقصان پر242رنز بنائے? سری لنکا کی جانب سے انجیلو میتھیوز اورجے وردھنے کامیاب بیٹسمین رہے ،دونوں نے بالترتیب 55 اور54رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں سنگا کارا42بناکر نمایاں بیٹسمین رہے?پاکستان کی جانب سے شعیب اخترنے3،محمدعامرنے2جبکہ محمد آصف ،شاہد خان آفریدی،شعیب ملک ااور عبد الرزاق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی?جیو سپر یہ میچ دمبولا سے براہ راست نشر کر رہا ہے?