تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فیفا ورلڈ کپ: سلواکیا اور نیوزی لینڈ کا میچ ایک، ایک گول سے برابر

جنگ نیوز -
رسٹن برگ…فٹ بال ورلڈ کپ میں سلواکیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا?نیوزی لینڈ نے کھیل کے آخری منٹ میں گول اسکور کیا?ورلڈ کپ گروپ ایف میں شامل دو کمزور ٹیموں نیوزی لینڈ اور سلواکیا کے درمیان میچ دلچسپ رہا? پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی متعدد کوششیں کیں لیکن ہاف ٹائم تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی? دوسرے ہاف کے پچاسویں منٹ میں سلواکیا کے فارورڈ رابرٹ ویٹیک نے سسٹاک کے کراس پر گیند کو جال میں پہنچاکر یورپی ٹیم کو برتری دلادی? کھیل کے آخری لمحات میں نیوزی لینڈ کے ونسٹن ریڈ نے ہیڈر کے ذریعے گول کرکے نہ صرف مقابلہ برابر کردیا بلکہ فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کو پہلا پوائنٹ بھی دلوادیا ?


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.