تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی:ایڈیشنل ڈائریکٹرFIA کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کی مقامی عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے احسان اللہ خان کی مقدمہ قتل میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی جبکہ احاطہ عدالت سے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران وکلا رکاوٹ بن گئے?پولیس تشدد سے خاتون وکیل سمیت کئی وکلا زخمی ہوگئے? ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے احسان اللہ خان کی درخواست ضمانت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فہیم احمد صدیقی نے مسترد کی?ملزم کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں شہری شبیر الرحمان سپرا کے قتل کا مقدمہ 2007میں درج کیا گیاتھا?ضمانت مسترد ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرنے کی کوشش کی جسے وکلا نے ناکام بنادیا?ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی احسان اللہ کو پولیس پارٹی سے بچاتے ہوئے وکلا نے انہیں کراچی بار ایسوسی ایشن کے دفتر میں پناہ دی بعد ازاں انہیں فرار ہونے کا موقع فراہم کردیا?پولیس کا وکلا پر تشدد کے خلاف کراچی سٹی کورٹ کی تمام عدالتیں وکلا نے بند کرادیں اور احتجاج کیا ?صدر کراچی بار محمودالحسن کا کہنا تھا کہ پولیس کسی بھی ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار نہیں کرسکتی ?خاتوں وکیل نے جب پولیس کو روکا تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.