تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ملک کودرپیش مسائل جمہوریت سے ہی حل کئے جاسکتے ہیں،وزیراعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل جمہوریت میں ہے اورملک کودرپیش مسائل جمہوریت سے ہی حل کئے جاسکتے ہیں، ان کاکہناہے کہ حکومت گورننس اورفیصلہ سازی میں عام آدمی کوشامل کرناچاہتی ہے?اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں کانووکیشن سے خطاب میں وزیر اعظم گیلانی کاکہناتھاکہ حکومت سنبھالنے پران کی اولین ترجیحات امن وامان کا قیام،معاشی استحکام ،آئین کی اصل شکل میں بحالی ،عالمی سطح پر تنہائی کے خاتمے اور اداروں میں ہم آہنگی کوپیداکرناتھا، حکومت جمہوری عمل اور مفاہمتی پالیسی سے کئی مشکل ترین مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوئی،جمہوریت اورجمہوری قدروں کے استحکام کیلئے ابھی بہت کچھ کرناباقی ہے?وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان امریکا سے سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے معاملے میں مساویانہ سلوک کی توقع رکھتاہے، بھارت کے ساتھ تمام تنازعات پرامن طریقے اوربات چیت سے حل کرناچاہتے ہیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.