تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

گورڈن براؤن کی اہلیہ سارہ گزرے لمحات پر یادداشتیں تحریر کریں گی

جنگ نیوز -
لندن…مانیٹرنگ سیل …برطانیہ کے سابق وزیرِ اعظم گورڈن براؤن کی اہلیہ سارہ براؤن برطانیہ کی مشہور ڈاؤننگ اسٹریٹ میں گزارے گئے لمحات پر اپنی یاد داشت تحریر کریں گی?سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پروفائل پر درج کیے گئے پیغام میں 46سالہ سارہ نے لکھا ہے کہ انہوں نے اپنی پبلشر کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے?Behind the Black Doorنامی یہ کتاب برطانیہ کی سابق خاتونِ اوّل سارہ براؤن کی کامیاب ملازمت پیشہ کیرئیر سے سیاسی منظر نامے تک کے سفر اور ایک بین الاقوامی فلاحی اور سماجی کارکن کی حیثیت سے ان کے کردارکے احوال بیان کرے گی، یادداشتوں پر مبنی یہ کتاب متوقع طور پر اگلے سال کے اوائل میں شائع کی جائیگی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.