تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عرب لیگ نیفریڈم فلوٹیلا پر حملے کی اسرائیلی تحقیقات مستردکردی

جنگ نیوز -
قاہرہ…جنگ نیوز… عرب لیگ نے اسرائیل کی فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی تحقیقات کو مسترد کرتے ہوئے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے? مصر کے شہر شرم الشیخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس کے ہمراہ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل امر موسی? نے کہا کہ عرب لیگ اسرائیل کی فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی تحقیقات کو مسترد کرتی ہے اور غزہ آنیوالے امدادی بحری بیڑے پر اسرائیلی حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے? انہوں نے کہا کہ اسرائیل تین سال سے جاری غزہ کا محاصرہ ختم کرے? اس موقع پر محمود عباس کا کہنا تھا کہ فریڈم فلوٹیلا سے متعلق اسرائیلی تحقیقاتی کمیشن اقوام متحدہ کی سلامتی کے مطالبے کے مطابق مطابقت نہیں رکھتا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.