تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں سرگرمیاں اتار چڑھاؤ کا شکار

جنگ نیوز -
کراچی …حکومتی اور کے ایس ای حکام کے درمیان بدھ کو متوقع ملاقات کی اطلاعات پر کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد100 انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا?حکومتی اور کے ایس ای حکام کے درمیان بدھ کو متوقع ملاقات کی اطلاعات کے بعد آج مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اور بہت جلد100 انڈیکس141 پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار370 پوائنٹس پر پہنچ گیا، لیکن کیپٹل گینز ٹیکس سے متعلق مختلف افواہوں کے باعث یہ رجحان برقرار نہ رہ سکا?کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس21 پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار251 پر بند ہوا?آج8 کروڑ29 لاکھ حصص میں لین دین ہوا جبکہ نمایاں سودوں میں لاٹ پی ٹی اے کا حصص آج بھی آگے رہا اور یہ12 پیسے کمی کے بعد8 روپے61 پیسے پر بند ہوا?اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بدھ کو ہونے والی ملاقات میں کیپٹل گینز ٹیکس کے نفاذ پر سمجھوتہ مارکیٹ میں استحکام کا باعث ہوگا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.