5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور: جین مندر میں ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آتشزدگی
جنگ نیوز -
??لاہور. . . . . . . .. لاہور کے علاقہ جین مندر میں ایک ڈیپاٹمنٹل سٹور میں آگ لگ گئی جس سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا? لاہور کے علاقہ جین مندر میں رات گئے اچانک شارٹ سرکٹ سے ایک بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سٹور کو آگ کی لپیٹ میں لے لیا?اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور فائر برگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے?ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آگ لگنے کے باعث سٹور میں موجود کروڑوں روپے کی مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا?آگ کی شدت پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کا مزید عملہ طلب کر لیا گیا ہے?