5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
حیدرآباد: لوڈشیڈنگ کیخلاف مختلف علاقوں میں احتجاج
جنگ نیوز -
حیدرآباد. . . .. . . .حیدرآباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہرکے مختلف علاقوں میں شہریوں نے ٹائرجلائے اوراحتجاج کیا?ذرائع کے مطابق حیسکو کی جانب سے صدر،پکاقلعہ،ریشم بازار،اسٹیشن روڈسمیت مخلتف علاقوں میں شام پانچ بجے سے بجلی کی سپلائی معطل تھی جس کے خلاف شہریوں نے احتجاجاًشہرکے مختلف علاقوں میں ٹائر جلائے اوررکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کردئے?مظاہرین نے کاکہناتھا کہ بجلی کی معطلی کی متعددبارشکایت کرنے کے باوجود حیسکو کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی?دوسری جانب حیسکو ترجمان نے جیونیوز کوبتایاکہ قاسم آباد گرڈاسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث بجلی کی سپلائی معطل رہی جو کہ پانچ گھنٹوں بعد بحال کردی گئی?