تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی:ٹارکٹ کلنگ ،پولیس اہلکار سمیت مزید3 افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . .کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارکٹ کلنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے 3 دن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ?کراچی کے مختلف علاقوں مین فائرنگ کے واقعات میں مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے ?نیو کراچی سیکٹر 5 سی میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار زاہد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا مقتول کے جسم پر11 گولیاں ماری گئی تھی ?زاہد ناظم آباد تھانے میں تعینات تھا اور ڈیوتی ختم کر کے واپس اپنے گھر آیا تھا ?لیاری میں ماڑی پور بس اڈے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے جاوید پٹھان عرف جاویداں کو ہلاک کر دیا ?ہلاک ہونے والا پولیس کو 15 سے زاہد مقدمات میں مطلوب تھا اور علاقے میں منشایت کا کام کرتا تھا ? گارڈن کے علاقے میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ?مقتول مذہبی جماعت کا کارکن تھا ?گزشتہ 3 دن کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.