تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی:منگو پیر میں تین روزہ شیدی میلہ جاری

جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . . کراچی کے علاقے منگو پیر میں تین روزہ شیدی میلہ جاری ہے، عقیدت مندوں کی بڑی تعداد منگھوپیر بابا کے مزار پر حاضری کا سلسلہ جاری ہے?منگھو پیر بابا کے عرس کی تین روزی تقریبات کے دوران میلہ لگایا جاتا ہے? عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کراچی سمیت اندرون ملک سے مزار پر حاضری دے رہی ہے اور منتیں چڑھا رہے ہیں? مزار پر حاضری دینے والے لوگ اپنی منتیں پوری ہونے پر مزار کے احاطے میں موجود مگرمچوں کو گوشت کھلاتے ہیں اور سندور لگاتے ہیں? مزار پر موجود مگرمچوں کے حوالے سے عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ یہ منگھو پیر بابا کے سر کی جوئیں ہیں اسی لئے عقیدت مند ان کو گوشت کھلاتے ہیں اور منگھوپیر بابا سے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں? لوگ مزار کے احاطے میں موجود قدرتی گرم پانی کے چشمہ سے نہاتے ہیں روایت ہے کہ اس پانی سے نہانے سے جلد کی بیماریاں سے شفا ہوتی ہے? عرس کی تین روزہ تقریبات کے دوران لوگ منگھوپیر بابا کے مزار پر چادر چڑھاتے ہیں اور دھمال ڈالتے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.