5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جان مکین کا افغانستان سے فوجیوں کی واپسی کا پروگرام ختم کرنیکامطالبہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . .. . . امریکہ کے سابق صدارتی امیدوار سینیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ صدر بارک اوباما افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کا پروگرام ختم کرنے کا اعلان کریں جبکہ امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کا کہنا ہے کہ سال 2011 میں افغانستان سے انخلا کا فیصلہ صورت حال کے مطابق کیا جائیگا? امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بات چیت کرتے ہوئے ری پبلیکن سینیٹر اور سابق صدارتی امیدوار جان کین نے کہا کہ امریکا کا افغانستان سے 2011 میں انخلا کے باعث دنیا میں ہمارے دوستوں اور دشمنوں کو غلط پیغام جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ صدر بارک اوباما افغانستان سے امریکی افواج کی 2011 میں انخلا نہ ہونے کا واضع اعلان کریں ، امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایسی جلدی میں نہیں کہ سال 2011 میں افغانستان سے فوج کا انخلا کیا جائے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں فوج کا انخلا صورت حال کے مطابق کیا جائے گا،انہوں نے کہا افغانستان میں صورتحال بہتر ہورہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا کے منصوبہ ممکن ہے تاہم کوئی بھی ڈیڈلائین دینے سے قبل حالات کا جائزہ لینا چاہیے?